اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں مزید دس اسرائیلی داعش کی صف میں شامل ہوئے ہیں۔ تكفيري دہشت گروہ میں مغربی ممالک کے شہریوں اور اسرائليوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے عالمی برادری کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اسرائیل ٹوڈے نے صیہونی حکومت کے داخلی سیکورٹی کے محکمہ کے اہلکار شین بیت کے حوالے سے لکھا ہے کہ حال ہی میں مزید 10 اسرائیلی داعش میں شامل ہوئے ہیں۔
صیہونی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، شام میں 2011 میں شروع ہونے والے بحران کے بعد سے اب تک کئی درجن اسرائیلی تكفيري گروہوں میں شامل ہو کر شامی اور عراقی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲